ٹریفک وارڈنز بے قابو ‘نشتر روڈ پر ناجائز چالان ‘ ویگن ڈرائیورز کا احتجاج

ٹریفک وارڈنز بے قابو ‘نشتر روڈ پر ناجائز چالان ‘ ویگن ڈرائیورز کا احتجاج

ملتان ( وقائع نگار ) ایک بار پھر ٹریفک وارڈن بے قابو ہوگئے نشتر روڈ پر بلاوجہ کا چالان کرنے پر ویگن ڈرائیورز نے احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرکے نشتر روڈ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

بلاک کرنے کی کوشش کی ۔ مظاہرین نے ٹریفک واردنز کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھانے ہوئے تھے اور ٹریفک وارڈنز کو کوس رہے تھے ۔ مظاہرین نے ٹریفک واڑدنز کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز بلاوجہ کے زبردستی چالان کا سلسلہ بند کریں ۔ بچوں کی روزی کمانا مشکل ہوگیا ۔ مذکورہ معاملے پر متعلقہ تھانے کے پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے معاملات کو احسن طریقے سے سلجھانے کے بعد معاملہ رفع دفرع کروادیا اور مظاہرہ کو منتشر کوادیا ۔

ویگن ڈرائیورز احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر