طالبہ تشدد کیس‘ نجی سکول مالک نے تاحال جرمانہ ادا نہ کیا

طالبہ تشدد کیس‘ نجی سکول مالک نے تاحال جرمانہ ادا نہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)طالبہ تشدد کیس میں نجی سکول مالک نے تاحال 20لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کیا ‘ٹمبر مارکیٹ میں فاروق احمد کے نجی بروک فیلڈ سکول میں مرد ٹیچر حافظ محسن نے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
جماعت نہم کی ایک طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئی اور رونے لگی جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر حکام نے ایکشن لے لیا ‘ انکوائری میں الزام ثابت ہو گیا ‘ تحقیقات میں پتہ چلا کہ بوائز رجسٹرڈ سکول میں غیر قانونی طور پر طالبات کو داخل کیا گیا تھا ‘ چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اشفاق گجر نے سکول مالک کو 20لاکھ جرمانہ کیا جو تاحال ادانہیں کیا گیا ‘ چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اشفاق گجر نے کہا ہے کہ نوٹس کے15 روز پورے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد سکول کی رجسٹریشن کینسل کر دی جائے گی اور مزید کارروائی کی جائے گی ۔