ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لینڈ فل سائٹ کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گئی

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لینڈ فل سائٹ کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گئی

ملتان (خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لینڈ فل سائٹ لیولنگ اور انتظامات بہتر نہ ہونے کے باعث کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گئی ، حبیبہ سیال کا علاقہ مردار خور پرندوں اور آوارہ کتوں کی آمجگاہ بن گیا ،زیر زمین پانی زہریلا ہونے کے باعث اہل علاقہ متعددی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ہیں شہریوں نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیل کے مطابق نجی سیمنٹ کمپنی کی جانب سے کوڑا کی خریداری گذشتہ کئی ماہ سے بند ہے جس کے باعث ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہزاروں من کوڑا لینڈ فل سائٹ پر ڈمپ کرنا پڑ رہا ہے کمپنی انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کی لیولنگ نہ کرنے سے لینڈ فل سائٹ پر کوڑا کرکٹ کے پہاڑ بن گئے ہیں ، علاقہ میں مردار خور پرندوں اور آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،کمپنی کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور زیر زمین پانی آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے پاکستان کی پہلی لینڈ فل سائٹ ملتان میں بنائی گئی ہے لیکن ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کیباعث لینڈ فل سائٹ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہے اہل علاقہ جمشید احمد، فرحان، راشد نواز، ندیم نور سمیت دیگر نے بتایا ہے کہ کمپنی انتظامیہ نے لینڈ فل سائٹ سے آنکھیں بند کررکھی ہیں اور صرف اس وقت انتظامات کئے جاتے ہیں جب سائٹ پر حکومت کی ٹیم دورہ کرتی ہے۔ ضلعی حکومت اور کمپنی انتظامیہ لینڈ فل سائٹ پر انتظامات بہتر کرے ورنہ اہل علاقہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر