ملتان‘3کاروں میں تصادم کار سوار جھگڑ پڑے‘ ٹریفک بلاک

ملتان‘3کاروں میں تصادم کار سوار جھگڑ پڑے‘ ٹریفک بلاک

ملتان(وقائع نگار) کلمہ چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث 3کاریں اآپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کاروں میں سوار 5افراد معمولی زخمی ہوگئے کار سوار کاریں ٹکرانے پر آپس میں جھگڑ پڑے حادثے کے باعث ٹریفک (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بلاک، گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ چہلیک کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر 3افراد کو حراست میں لیکر گاڑیوں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا اور ضروری کارروائی شروع کر دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر