2افراد اآگ لگنے سے جھلس گئے‘ کرنٹ لگنے سے 8سالہ بچے کی حالت غیر

2افراد اآگ لگنے سے جھلس گئے‘ کرنٹ لگنے سے 8سالہ بچے کی حالت غیر

ملتان(وقائع نگار) نیو ملتان کے رہائشی محمد حسنین کی 20سالہ بیٹی اقراء کو گھر میں کھانا پکاتے ہوئے آگ لگ گئی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جبکہ ملتان کے نواحی علاقہ کا رہائشی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

25 سالہ رانجھا ولد اللہ ڈتہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے سے جھلس گیا متاثرہ دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروا دیا گیا علاوہ ازیں بوہڑ گیٹ کے رہائشی محمد اجمل کا 8 سالہ بیٹا محمد عبداللہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک اسکا ہاتھ بجلی کی ننگی تار سے چھو گیا جس سے اس کو کرنٹ لگ گیا اور اس کی حالت غیر ہوگئی متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر