فوجداری مقدمات میں کرائے کے ضمانتیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ملتان ( وقائع نگار )فوجداری مقدمات میں کرائے کے ضمانتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ایس ایس پی آپریشن نے متعلقہ تھانے کو ٹاسک سونپ دیا ہے اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن عمارہ اطہر نے گزشتہ روز (جمعہ ) کو ضلع کچہری میں فوجداری مقدمات میں کرائیکے ضمانتیوں (ٹاؤٹوں) کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے تھانہ چہلیک کی پولیس کو ایک فہرست بھجوادی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
ہے جو فہرست کے مطابق ان کرائے کے ضمانتیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گے ۔ واضح رہے کہ یہ اقدامات اس لیے کیے جارہے ہیں کہ یہ کرائے کے ضمانتی لوگوں کی مجبوری کا فائدہ نہ اٹھائے اور ہزاروں روپے کمانے کا ذریعہ بھی بند ہوسکے ۔ اس لیے تھانہ چہلیک کو اس بارے میں خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔