خاتون کا اقدام خود سوزی ‘ بیٹی کے گلے پر چھری رکھ دی ‘ پولیس کو وارننگ

خاتون کا اقدام خود سوزی ‘ بیٹی کے گلے پر چھری رکھ دی ‘ پولیس کو وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) بھانجی سے بداخلاقی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر قلعہ کہنہ باب القاسم گیٹ کے سامنے حسن آباد کی خاتون کی مبینہ طور پر خودسوزی کی کوشش اور بیٹی کے گلے پر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
چھری رکھ کر پولیس کو وارننگ دیتی رہی جسے موقع پر موجود لوگوں نے روک لیا اور پولیس کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی تھانہ لوہاری گیٹ کی پولیس پہنچ گئی پولیس نے لیڈی کانسٹیبلوں کو بھی بلوا لیا جنہوں نے رضیہ بی بی نے الزام لگا پا کر میرا شوہر بیرون ملک مقیم تھا والد نے مشورہ دیا کہ گھر میں اکیلی رہتی ہو بھائی طارق اور اسکی بیوی کو اپنے پاس رکھ لو وہی بھائی تین سال تک میری 12 سالہ بیٹی کو بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا اور اسکی ویڈیو بھی بنا لی بچی نے مجھے خوف کی وجہ سے نہ بتایا جب مجھے اس بارے معلوم ہوا تو میں تھانہ گلگشت گئی پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا جس پر اقدام خودسوزی اور بیٹی کے گلے پر چھری رکھی مذکورہ خاتون اور اسکی بیٹی کو تھانے لایا گیا جس پر پولیس نے رضیہ بی بی کے بیانات پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اقدام خود سوزی