گرانفروشی کرنے پر مزید 47افراد کو گرفتار کر لیا گیا

گرانفروشی کرنے پر مزید 47افراد کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے701مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر35دکانداروں کے چالان کیے جبکہ37,100روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر47افراد کو گرفتار کروایا گیا۔