لائیو سٹاک میں گاڑیوں کی برانڈنگ میں گھپلے،تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لائیو سٹاک میں گاڑیوں کی برانڈنگ میں گھپلے،تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے محکمہ لائیو سٹاک میں گاڑیوں کی برانڈنگ میں گھپلوں سے قومی خزانے کو کروڑوں نقصان پہنچانے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔600گاڑیوں کی برانڈنگ کروانے کیلئے ٹھیکہ بغیر کسی ٹینڈر کے مریدکے کی ایک کمپنی کو دیدیا ،35ہزار والا کام 70ہزار میں کرایا گیا ۔ادارے کا منصوبے کی تفصیلات دینے سے نکار۔نبیلہ حاکم علی نے مزید موقف اختیار کیا۔محکمہ لائیو سٹاک میں گاڑیوں کی برانڈنگ کے ٹھیکے میں کروڑوں کے گھپلے ،پیپرا رولز کو مکمل طور پرنظر انداز کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1