مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہمیشہ ترقی اور خوشحالی لاتی ہے،زمرد یاسمین
لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ملک میں جب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو ترقی اورخوشحالی لاتی ہے ۔ غریب عوام کی تقدیر بدلنے کے منصوبوں اورپروگراموں کیلئے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔ دھرنا گروپ کی جھوٹ ،منافقت ،انتشاراورالزام تراشی کی سیاست دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہ اکہ اپنے دورحکومت میں کرپشن کے قبرستان بنانے والوں کابھی عوام محاسبہ کرے گی۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا اپنا کردار سوالیہ نشان ہے ۔ پاکستان ترقی کے لحاظ سے بدل رہا ہے جبکہ سیاسی بصیرت سے عاری سیاستدانوں کی سوچ آج بھی نہیں بدلی۔عوام اب پھر مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیں گے اورکیوں یہ جماعت ملک کی ترقی کے لئے کام کرتی آئی ہے