ناموس رسالتؐ کے قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے،مولانا امجد
لاہور(وقائع نگار )جے یو آئی ناموس رسالتؐ کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا تر میم کی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی ،حکومت اس حوالے سے مختلف بیانات کا نوٹس لے اور قوم کے سامنے دوٹوک اعلان کرے ،جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کی سر براہی میں قائم سر براہی کمیٹی کا اجلاس جلد بلا یا جا ئے گا جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا ،حکومت پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے اقدام کو واپس لے اس اقدام سے انڈیا خوش ہو اہے ،سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کے لیئے تمام جماعتوں کو مل کر کردار ادا کر نا ہو گا یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان یہاں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اس میں اسلام کے احکامات کے خلاف کسی بھی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے مغرب کو اسلامی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے خفیہ نیو کلیئر سٹی قائم کر کے خطے میں خطرے کاالارم بجادیا ہے انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے بھارت کے جنونی اقدامات کا نوٹس لیں ۔