پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے کو سراہتے ہیں،مولانا عبدالخبیر آزاد

پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے کو سراہتے ہیں،مولانا عبدالخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار )تاریخی عالمگیر ی بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد(چیئر مین مجلس علماء پاکستان) نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں جو حالات گزر رہے ہیں ان حالات میں ملک مزید کسی اور نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہم وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے پتنگ بازی پر پابندی بر قرار رکھنے کے فیصلے پر اس کو سراہتے ہیں اور اِس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں یقیناًیہ اقدام قابل تحسین ہے ،ماضی میں جشن بہاراں کی آڑ میں ملک اور قوم کو جس بے ہودگی کی طرف لے جایا گیا اورفضول واہیات قسم کے پروگرام شروع کئے گئے اورکروڑوں روپے بسنت پر ہوا میں اڑا دیئے گئے وہ قا بل مذمت ہیں ۔