ویمن پیکج کے تحت خواتین کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں

ویمن پیکج کے تحت خواتین کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں

لاہور(لیڈی رپورٹر ) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ وویمن پیکجز کے تحت خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے متعدد عملی اقدامات کئے گئے ہیں وہ دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں وویمن پیکیج 2017 ء کے سلسلے میں قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر کمیٹی کی کنونیئر وزیر برائے بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز ، ایم پی اے میری گل ، صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان ، وویمن کمیشن کی چیئر پرسن فوزیہ وقار ،، سوشل ویلفیئر ، آئی جی پنجاب ، لیبر ، عورت فاؤنڈیشن ، ٹیوٹا، کشف اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1