ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ شروع کردی،صاحبزادہ حامد رضا

ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ شروع کردی،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور( وقائع نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم پاناما کیس کا میرٹ پر فیصلہ سننے کیلئے بے تاب ہے۔ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ شروع کردی ہے۔ اپوزیشن کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے باز آجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل لاہور کے میڈیا سیکرٹری راؤ حسیب احمد کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا ہر غریب گھر میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ غریب و محروم عوام آئندہ الیکشن میں حکمرانوں سے عوام دشمن پالیسوں کا بدلہ لے گی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہان لیگ کی حکومت نے چار سال کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدؤں میں ضائع کردیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1