صافلاہو ر پراجیکٹ کے ساتھ ٹریفک کی روانی میں بہتری آرہی ہے،شیراز بشیر
لاہور( جنرل رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور یوتھ ممبر باؤ شیراز بشیر نے کہا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی تھی ،پیدل چلنے والے افراد بالخصوص خواتین اور بزرگ شہریوں کو شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن ’’صاف لاہو ر پراجیکٹ ‘‘ کے تحت تجاوزا ت کے خاتمے کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی میں بتدریج بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔