قطری خطوط کے بعد جعلی سروے حکومتی بد نیتی ہے،سعدیہ سہیل

قطری خطوط کے بعد جعلی سروے حکومتی بد نیتی ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جعل سازی کی انتہا کر دی ہے جعلی قطری خطوط اور اب جعلی سروے نے حکمرانوں کی بدنیتی کو پوری قوم کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کا سرمایہ اور وقت نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) ناکام منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے۔

اگر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہو گی

مزید : میٹروپولیٹن 1