عمران خا ن اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں،میاں عرفان دولتانہ

عمران خا ن اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں،میاں عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں، عمران خان نے نوازشر یف کو مناظرے کا چیلنج کرکے اپنا قدبڑھانے کی کوشش کی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ( ن )ہی کامیاب ہوتی ہے ،ملک بھر کے عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ۔

اور ان پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قصور کے جلسہ میں غیر ضروری گفتگو کی جس پر ملک بھر کے عوام حیران ہیں،عمران خان جلسے ضرور کریں لیکن کسی کے کردار پر انگلی نہ اٹھائیں ،تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،عمران خان اپنی جماعت پرتوجہ دیں تو یہ بہتر ہے ان کی جماعت میں ان خلاف کئی گروپ بن چکے ہیں عمران خان کی پالیسی سے تحریک انصاف کے عہدیدار بھی مطمئن نہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1