محکمہ پرائمری ہیلتھ معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے

محکمہ پرائمری ہیلتھ معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سرکاری ہسپتالوں میں اعلی معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنارہا ہے اور یہ ادویات بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنیوں سے خرید کی جارہی ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ صوبہ پنجاب نے ایک جیسی ادویات خیبرپختونخوا کے مقابلے میں زیادہ نرخوں پر خرید کی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے مذکورہ ادویات ہائی رینکنگ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے خریدی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے Diclofenac Sodium 50mg ڈینس فارما سے خریدی جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے یہی دوائی Novartis Pharmaسے خریدی ۔ترجمان نے کہا کہ انٹرنیشنل رینکنگ میں ڈینس کمپنی 123 نمبر پر ہے جبکہ نوارٹس کا رینک8ہے ۔اسی طرح کے پی کے نے Omeprazol 20mgکیپسول راک فارما سیوٹیکل کمپنی سے خریدے اور حکومت پنجاب نے یہی دوائی فیروز سنز لیبارٹریز (اومیگا برانڈ) سے خریدی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1