بلدیاتی نظام تین ماہ کے اندر فعال ہو جائے گا،راناارشد

بلدیاتی نظام تین ماہ کے اندر فعال ہو جائے گا،راناارشد

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معا ون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام پر انے نظام کی جگہ لے رہا ہے ۔ تین ماہ کے اندر یہ سسٹم بھرپور انداز سے فنکشنل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے پوری طرح بااختیار ہو کر عوامی خدمت سر انجام دیں گے وزیر اعظم پاکستان نے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندگان سے ملکر عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمامتر توانائیاں صرف کریں۔ حکومت تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

۔انہوں نے کہا کہخیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کی کارکردگی شرمناک حد تک مایو س کن ہے۔ کسی علاقہ اور عوام کے مسائل حل کرنا پر ی رگنگ کے بجائے خدمت کے زمرے میںآتا ہے۔انہوں نے کہاکہ طاہر القادری کی مرضی ہے کہ وہ کسی فیصلے کو تسلیم کریں یا نہ کریں تاہم وہ کسی پر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ سزا و جزا کا فیصلہ عدالتوں پر چھوڑا جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر عدالتیں کسی مقدمہ میں حکومت کے خلاف بھی فیصلہ دیتی ہیں تو ہم اسکو بخوشی تسلیم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد کیوجہ سے ہی وزیر اعظم نے پانامہ کیس میں عدالتوں سے رجوع کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہارون آباد واقعہ پر جس ڈرامہ بازی کا مظاہر ہ کیا ہے ایسے ڈراموں کا وقت اب گزر چکاہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہارون آباد کا واقعہ سیاست کی بجائے نجی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس تیزی سے اپنی معیشت کو مضبوط بنا کر دنیا کے نقشہ پر اپنا مقام بنا رہا ہے ۔وہ دنیا کے نقشہ پر تابناک ملک کی حیثیت سے سامنے آ رہا ہے۔ یہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ وہ ممالک جنہوں نے پاکستان کو ناکام ریاست کا درجہ دیا تھا آج انگشت بد اندام ہیں کہ دنیا بھر میںآج کا پاکستان معاشی قوت کا مظہر بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی بات ہمارے بیرونی و اندرونی دشمنان کو کسی صورت ہضم نہیں ہو رہی۔جلد وہ بھی ہمارے پیارے ملک پاکستان کا نام اپنی زبانوں پر بہت احترام سے لیا کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1