منکرین کے تعاقب میں تمام جماعتیں متفق ہیں،مولانا عزیز الرحمن

منکرین کے تعاقب میں تمام جماعتیں متفق ہیں،مولانا عزیز الرحمن

لاہور(وقائع نگار)عقیدۂ ختم نبوت کے منکرین کے تعاقب کے لئے تمام دینی و سیاسی جماعتیں متفق ہیں،حکومت تحریک تحفظ ناموس رسالت کے چھ مطالبات قائدین کی دی ہوئی ڈیڈلائن کے اندر،اندر فی الفور تسلیم کرے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری قادیانی نواز حکمرانوں پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالشکور حقانی ،مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود،مولانا سعید وقار،مولانا خالد عابد،مولانا قاری عبدالعزیزودیگر ائممہ و خطباء نے اسلام آبادآل پارٹیز کے چھ مطالبات کی حمایت میں مختلف مساجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا اور اس مطالبات کے حق میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کرائی گئیں۔ علماء نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد بار بار قانون تحفظ ناموس رسالت کے خلاف موشکافی کی جاتی ہے اور ایک بار پھر ایوانِ بالا میں ۵۹۲۔سی کے قانون میں ترمیم یا مقدمہ کے اندارج کے طریقہ کار میں تبدیلی کا شوشا چھوڑا جارہا ہے۔ حکمران مغرب کو خوش کرنے کے لئے اسلامی فکر کے خلاف فیصلے کررہے ہیں۔ قادیانیوں کو آئین پاکستان سے انحراف کرنے اور عدالتوں کے فیصلوں سے بغاوت کرنے کی چھوٹ دی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1