قرآ ن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرتی برائیو ں کا خا تمہ کیا جا سکتا ہے ،اشرف جلالی

قرآ ن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرتی برائیو ں کا خا تمہ کیا جا سکتا ہے ...

لاہور(وقائع نگار )سربراہ تحریک لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے فتنے اور ان سے بچا ؤ ‘‘ کے مو ضو ع پر جمعتہ المبا ک کے اجتما ع میں جا مع مسجد رضا ئے مجتبیٰ میں خطاب کرتے ہو ئے کہا بھارت کا خفیہ نیو کلیئر سٹی کا قیام بہت بڑا فتنہ اور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔نظام مصطفے ﷺ ہی تما م فتنوں کے مقابلے میں امت کی حفاظت کے لیے کردارادا کر سکتا ہے ۔

قرآ ن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی تمام معاشرتی برائیو ں کا خا تمہ کیا جا سکتا ہے ۔مسلم امہ کو مکین گنبد خضریٰ سے تعلق کمزو ر ہو نے کی وجہ سے پسپائی کا سامنا ہے ۔مغربی تہذیب و ثقافت اپنا نے سے شرم و حیا ء کا جنا زہ نکل چکاہے ۔ تحفط نا موس رسالت ﷺ کیلئے کردار ادا کئے بغیر دعویٰ ایما ن نا مکمل ہے۔آقا کریم ﷺ کی حیات طیبہ پوری عالمِ انسا نیت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔قرآنِ حکیم پر عمل پیرا ہونا ہی ترقی کی ضمانت ہے قرآن و سنت سے رو گردانی کر نے والے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے کہاکہ اسلامی قوا نین کے تحت زندگی بسر کرنا ہی مسلمان کا اصل شیو ہ ہے ۔عورت کو تشہیر کا ذریعہ بنا کر ما ں ،بہن ، بیٹی کے عظیم رشتو ں کا تقدس پاما ل کیا جا رہا ہے۔ اولاد کے نا فرمان بننے کی کسی حد تک ذمہ داری والدین پر عائد ہو تی ہے جنہو ں نے دولت کما نے کے لالچ میں اولاد کو بنیادی دینی تعلیم سے روشناس کرانے میں سستی بر تی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1