دھرنوں اور احتجاج کی کالیں دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ،شرجیل ملک

دھرنوں اور احتجاج کی کالیں دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ،شرجیل ملک

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما شرجیل ملک نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج کی کالیں دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ مدت پوری کرنا حکومت کا آئینی حق ہے۔ میاں نواز شریف کروڑوں عوام کے منتخب کردہ جمہوری وزیراعظم ہیں، حکومت گرانے کی دھمکیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں، جمہوریت پسند عوام سڑکوں پر نکل آئے تو دھرنے والوں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، شرجیل ملک نے کہا کہ برطانیہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکن انجم چودھری کی قیادت میں متحد ہیں اور انہیں تقسیم کرنے کی کسی ہر سازش کو ملکر ناکام بنا دینگے، انجم چودھری نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تنظیم سازی اور اسے ایک منظم جماعت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہی کی وجہ سے برطانیہ میں آج مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے ، شرجیل ملک نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت پر بلاوجہ الزامات لگا رہی ہے کیونکہ ان کے پاس حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنے کے لیے کچھ ہے ہی نہیں، قوم دھرنوں اور احتجاجوں کی سیاست کو پہچان چکی ہے وہ آئندہ کسی صورت ان احتجاجیوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1