عوام نے دھرنا گروپ کی جھوٹی سیاست کو مسترد کر دیا،نرگس متین

عوام نے دھرنا گروپ کی جھوٹی سیاست کو مسترد کر دیا،نرگس متین

لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ( ن) کی رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنا گروپ کی جھوٹ ،منافقت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور اب دھرنا گروپ والے اپنی منفی سیاست کی وجہ سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور انہیں کہیں چھپنے کی بھی جگہ نہیں مل رہی ہے ۔وہ مسلم لیگی خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہ دوسروں پر کچیڑ اچھالنے والی پی ٹی آئی بتائے کہ اس کہ کے پی کے میں لاکھوں درخت لگانے کا منصوبہ کہاں گیا ہے کہاں گیا ان کا سر سبز انقلاب وہ عوام کو صرف زبانی جمع خرچ سے بہلانے کی بجائے عملی کام کریں اور میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی خدمت کی سیاست سے سیکھیں وگرنہ آنے والے الیکشن میں انہیں کے پی کے سے بھی کامیابی نہیں ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1