مظہر برلاس ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیف آرگنائزر مقرر
لاہور(پ ر) پاکستان کے ہردلعزیزشاعر اورممتازومحبوب کالم نگارمظہربرلاس کوورلڈ کالمسٹ کلب کامرکزی چیف آرگنائزر مقررکردیاگیا۔اس امرکافیصلہ ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین ایثاررانا کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس میں کیاگیا ۔ورلڈکالمسٹ کلب کے سرپرست ڈاکٹراجمل نیازی ،مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعید کھوکھر ،مرکزی وائس چیئرمین دلاورچودھری،مرکزی وائس چیئرمین امان اللہ خاں،ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی امجداقبال،مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن،حافظ محمداقبال ،عاطف سعید،آصف محمود،علی رضاعلوی،فرخ نوازبھٹی،مرکزی سینئر نائب صدور سردارمرادعلی خان، رابعہ رحمن،مرکزی چیئرپرسن وومن ونگ پروفیسرڈاکٹرعمرانہ مشتاق ،شاہدہ مجید،نرگس جنجوعہ،مرکزی نائب صدورقاضی سعداختر،عابدکمالوی،سلمان پرویز ،عنصرندیم یوسف، ناصر چوہان ایڈووکیٹ،مرکزی سیکرٹری مالیات آصف عنایت بٹ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان کے ہردلعزیز شاعر اور ممتازکالم نگار مظہر برلاس کی ملک میں مثبت اورنظریاتی صحافت کے ساتھ کمٹمنٹ اوراس کے فروغ کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو زبردست انداز میں سراہا گیا ۔