توانائی بحران کاخاتمہ ممکن نظر نہیں آتا، نورین سیال

توانائی بحران کاخاتمہ ممکن نظر نہیں آتا، نورین سیال

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نورین سیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مسلسل2018میں ہر قسم کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات تو کررہے ہیں مگر عملاً توانائی بحران کاخاتمہ نظر نہیں آتا۔

موسم سرمامیں بھی گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے عوام سراپااحتجاج ہیں جب تک حکمران توانائی بحران پر قابونہیں پالیتے پاکستان نہ توترقی کرسکتاہے اور نہ ہی عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لاہور سے فیصل آباد تک تاریخ ساز ریلی نکال کر پاکستان کی سیاست کا رخ متعین کردیا ہے اس یلی کے دوران پنجاب کے عوام نے اپنے محبوب قائد چئیرمین کا والہانہ استقبال کیا چئیرمین عوام کی عدالت میں نکل آئے ہیں اور عوام نے ان کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے آنیو الے وقت میں پیپلز پارٹی اب ملک بھر میں راج کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1