اسلام کو دہشتگر د کہنے والے خودبڑے انتہا پسند ہیں،عبدالوحید شاہد

اسلام کو دہشتگر د کہنے والے خودبڑے انتہا پسند ہیں،عبدالوحید شاہد

لاہور( وقائع نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہا ہے کہ اسلام کو دہشتگرد کہنے والے خود سب سے بڑے دہشتگرد ہیں، امریکہ نے ہی ایٹم بم چلاکر ہزاروں انسانوں کوآناً فاناً موت کے گھاٹ اتارا ، مذہب اسلام کا دہشتگردی ،شدت پسندی و انتہا پسندی سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ،عالم اسلام کے مسلمان خودعالم کفر کے تعصب اور دہشتگردی کا شکار ہیں ،ٹرمپ کو برما ،کشمیر،فلسطین ،شام و عراق میں مسلمانوں کو بہتا خون نظر کیوں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

تمام مسلم ممالک کو ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1