الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں، شازیہ خان

الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں، شازیہ خان

لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان نے کہا ہے کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں۔

، انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف چین کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کا بھی منصوبہ ہے،اس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان کے نوجوان کے لئے بہترین روزگار بھی ہوگا اور ملکی معیشت بھی مضبوط اوربہترین پوزیشن میں ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1