جماعت اہلسنّت5مارچ کو ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘ منعقد کرے گی
لاہور( وقائع نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت5مارچ کوملتان میں ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘ منعقد کرے گی۔ اسلام زندہ باد کانفرنس کے موقع پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ عالمی سازش کے تحت عالمی دنیا میں انتشار اور فساد پھیلایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔
اسلام زندہ باد کانفرنس میں ہزاروں علماء و مشائخ شریک ہونگے۔ عالم کفر متحد اور عالم اسلام منتشر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر غلام صدیق نقشبندی، عید گاہ کے زیب سجادہ نشین صاحبزاد ہ حسان حسیب الرحمن اور سنی فاؤنڈیشن برطانیہ کے چیئرمین عمران چوہدری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔