یونین کونسل 115کو مثالی بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا : ملک نثار احمد کھوکھر

یونین کونسل 115کو مثالی بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا : ملک نثار احمد کھوکھر

لاہور(فورم : دیبا مرزا :اہتمام :آصف شاہ :تصاویر :عمر شریف) چیئر مین یو نین کونسل 115 ملک نثار احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ میرا پی ٹی آئی کے مقابلے میں چیئرمین منتخب ہو نا مسلم لیگ (ن )پر یونین کونسل کے عوام کا بھر پور اعتماد اور میری جماعت کی بہتر ین اور عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے،جمہوریت کے بلدیاتی نظام ،آمریت کے بلدیاتی نظام سے یکسر مختلف ہے ،گراس روٹ لیول پر عوام کو بنیادی سہو لیات میسر کر نا اور ان کے دروازے پر فراہمی ہمارااولین مقصد ہے ،علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی صفائی کا بہترین نظام،بجلی کی بہترین سپلائی،سٹرکوں کی مر مت،سیوریج کا بہترین نظام ،سکول اور کالج جیسی بنیادی سہولتیں یونین کونسل کے عوام کو میسر ہیں اور اگر کہیں کو ئی کمی ہے تو اسے بھی آنے والے دنوں میں پورا کر دیا جائے گا ،میری یو نین کونسل لاہور کی سب سے بڑی یو نین کو نسل ہے اس کے باوجود میری یونین کونسل کے عوام کو تمام تر بنیادی سہو لتیں میسر ہیں میں اپنی قیادت میاں نواز شریف ، شہباز شریف،حمزہ شہباز اور اپنے ایم این اے،ملک افضل کھو کھر کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہاملک میں ترقیاتی کاموں کا جال اور عوام دوست پالیسیاں میری قیادت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز ’’پاکستان فورم‘‘ میں کیا۔ ملک نثار احمد کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ عوام خدمت کی سیاست کو پسند کرتے ہیں میری یونین کونسل میں یہاں سے منتخب ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف الموک کھوکھر نے حلقہ کے عوام کی جو مثالی خدمت کی ہے اسی کے نتیجے میں مجھ سمیت دیگر مسلم لیگیوں کو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے اور انتشار کی سیاست کرنے والی جماعت پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے عوام عملی کام چاہتے ہیں اور عملی کام صرف مسلم لیگ کی قیادت ہی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج لاہور شہر کا شمار دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے شہروں میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے لاہور شہر میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کی وجہ سے پشاور اور کراچی کے عوام بھی میاں شہباز شریف جیسا ایک بہترین لیڈر مانگ رہے ہیں ۔ کے پی کے پشاور میں درختوں کا جال بچھانے کا دعوی کرنے والے عمران خان بتائیں کہ ان کے لاکھوں درخت لگانے کا منصوبہ کہاں گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1