بچی، خاتون سمیت 3افراد ٹریفک حادثات کی نذر، 2نے خودکشی کر لی
کوٹ سلطان، ترنڈہ محمد پناہ، ڈیرہ غازیخان، رحیم یار خان(نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے 2افراد نے خودکشی کر لی اس سلسلہ میں کوٹ سلطان سے نامہ نگار کیمطابق پہاڑ پور کی بستی کمہار کے رہائشی محنت کش محمد عزیز کا 22سالہ بیٹا محمد اعجاز جمن شاہ میں رشتہ داروں کے پاس جا رہا تھا کہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آگیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،جسے فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کیمطابق ملکا نی کے رہائشی محمد ابرار ،شکیلا بی بی اور زہراہ بی بی موٹر سائیکل پر جن پور سے ملکانی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے شوگر مل کے قریب تیز رفتار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا محمد ابرار ،شکیلا بی بی کو خان بیلا ہسپتال سے رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا جبکہ ایک سالہ زہرہ بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئی ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کیمطابق اللہ آباد کالونی کے رہائشی عطامحمد نامی شخص کا سعودی عرب میں مقیم اپنے بیٹے سے موبائل فون پر جھگڑاہوا ، جس پر باپ نے دل برداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، تھانہ سول لائن پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دی،پولیس کے مطابق مقتول عطا محمد سات بچوں کا باپ تھا۔ رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی50سالہ شمیم بی بی جو اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قریبی رشتہ داروں کو ملنے جارہی تھی کہ اچانک موٹرسائیکل کے ٹائر میں چادر پھنس جانے کے باعث شمیم بی بی توازن برقرار نہ رکھ پائی اور سر کے بل سڑک پر جاگری، شدید زخمی حالت میں ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجودشمیم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔ دریں اثناء نورے والی کارہائشی35سالہ محمدامین نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہر پی لیا حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود محمدامین جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپایااوردم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے چار افراد جن میں گلشن اقبال کی رہائشی18سالہ گڈی مائی، چک3پی کی 30سالہ فہیم بی بی، چک111پی کا24سالہ محمد سعید اور ابوظہبی کالونی کا18سالہ امتیازاحمدشامل ہیں۔ ان افراد کوحالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثات