بندوخان پروڈکشن یونٹ کے سٹور میں گندگی،22ہزار روپے جرمانہ

بندوخان پروڈکشن یونٹ کے سٹور میں گندگی،22ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے بندوخان ریسٹورنٹ(پروڈکشن یونٹ) کوسٹور میں صفائی کے ناقص حالات، اشیاء خوردونوش کو پاؤن کی سطح پر رکھنے، اشیاء پر نامناسب ٹیگنگ اور حشرات کی روک تھام کی وجہ سے 22ہزار روپے جرمانہ اوربہتری کے لئے احکامات جاری کیے۔بھگت پورہ میں واقع محسن برگر شاپ کو برگرز کے لیے کھلی کیچپ استعمال کرنے، کھلی گندی نالیوں اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بھوبتیاں چوک میں پنجتن پاک ملک شاپ اشیاء کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرمز استعمال کرنے، ٹوٹے فریزرزاور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے3ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیا۔
فوڈ،جرمانہ

مزید :

صفحہ آخر -