تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کی سینئر ایڈوائزی کمیٹی کا پہلا با ضابطہ اجلا س

تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کی سینئر ایڈوائزی کمیٹی کا پہلا با ضابطہ اجلا س

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کی سینئر ایڈوائزی کمیٹی کا پہلا با ضابطہ اجلا س سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر خان ترین کی زیر صدارت چئیرمین سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ تنظیمی اور عام انتخابات کے امور میں زیادہ سے زیادہ پارٹی مشاورت کو یقینی بنانے کیلئے سینئر ایڈوائزی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے ہر ضلع کے زمینی حقائق مد نظر رکھتے ہوئے باہمی اتفاق رائے سے فیصلے کیے جائیں گے ۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہر ضلع کی مشاورتی رپورٹ اور تجاویز چئیرمین عمران خان تک پہنچائیں گے ۔ ہمیں بخوبی علم ہے کہ ہمارا مقابلہ کن لوگوں سے ہے ۔ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی پیش قدمی کرنی ہے۔ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں کہ ملک کو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائی جائے عبدالعلیم خان نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے انشاء اللہ ملک بھر کی طرح سنٹرل پنجاب میں بھی تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی 2013کی طرح اب جھرلو اور دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سینئر ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں انور بھنڈر ، سردارطالب نکئی،میاں افضل حیات،اعجاز چو دھری ، شوکت بھٹی ، سعید ورک ، ظفر اللہ چیمہ اور اعجاز سیہول نے اظہار خیال کیا ۔اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کے حوالے تفصیلی صلاح مشورہ ہوا اور مختلف تجاویز پر غور و خوض ہوا ، رکن صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پارٹی امور کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -