رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی تعمیر نو،سعد رفیق ،مولانا طارق جمیل آج سنگ بنیاد رکھیں گے

رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی تعمیر نو،سعد رفیق ،مولانا طارق جمیل آج سنگ بنیاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)ملک بھر میں40ریلوے سٹیشنوں کی تعمیر نو ،بحالی اور تزین و آرائش کے بڑے منصوبے میں شامل رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے ساتھ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل آج دوپہر رکھیں گے۔ مولانا طارق جمیل تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان ریلویزسبی ،ہرنائی اور کراچی کینٹ سمیت مختلف ریلوے سٹیشنوں پر باقاعدہ کام شروع کر چکا ہے سندھ کے 12،پنجاب کے 10،خیبرپختون خواہ کے 5اور بلوچستان کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔ تقریب میں رائے ونڈ سے منتخب رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر ،سابق صوبائی وزیر چو دھری عبدالغفور اور رکن پنجاب اسمبلی چو دھری گلزار بھی خطاب کریں گے ۔ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کے ایم ڈی فرخ تیمور غلزئی کے مطابق رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کو پندرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے فروری 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا دوسرے مرحلے میں ایک علیحدہ پراجیکٹ کے تحت رائے ونڈ کے ریلوے اسٹیشن پر برقی زینے لگائے جائیں گے۔ نئے ریلوے اسٹیشن پر 70مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ویٹنگ ایریا، سو نمازیوں کے لئے نماز کی جگہ ،ریزرویشن اور انفارمیشن آفس ،ٹک شاپ اور ٹکٹنگ روم کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر 170موٹرسائکلیں ،25ٹیکسیاں اور80کاروں کی پارکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -