واپڈنے 2016 ء میں نیشنل گرڈ کو 33ارب سے زائدیونٹ سستی بجلی فراہم کی ،رپورٹ

واپڈنے 2016 ء میں نیشنل گرڈ کو 33ارب سے زائدیونٹ سستی بجلی فراہم کی ،رپورٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)واپڈنے 2016 ء کے دوران نیشنل گرڈ کو 33ارب 65کروڑ 80لاکھ یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی فراہم کی اور پن بجلی گھروں سے اس اضافی پیداوار کی وجہ سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوئی بلکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی استحکام آیا ۔ آبی ذخائرکے ماہرین کے مطابق پانی کا اخراج اور واپڈا ہائیڈل پاور سٹیشنوں کا مؤثر آپریشن اور دیکھ بھال بجلی کی اس اضافی پیدا وار کے بنیادی عوامل ہیں اور بجلی پیدا کرنے کیلئے پانی سستاترین اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔ مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداواری لاگت سے متعلق پیپکو کے اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت محض 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی، جو باقی تمام ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کے مقابلے میں کئی گنا کم ہے۔پن بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت کے مقابلے میں گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 7پیسے فی یونٹ ، فرنس آئل سے 11روپے 5پیسے فی یونٹ ، ڈیزل سے17 روپے 96پیسے فی یونٹ، کوئلہ سے12 روپے 8پیسے فی یونٹ، نیوکلیئر سے6 روپے 86پیسے فی یونٹ ، ہواسے 16 روپے 63پیسے فی یونٹ ،گنے کے پھوک سے11روپے 95پیسے فی یونٹ، شمسی توانائی سے 16 روپے 95 پیسے،آر ایل این جی سے 11 روپے 27 پیسے اور ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کی لاگت 10 روپے 55 پیسے فی یونٹ رہی۔

واپڈا

مزید : صفحہ آخر