ہائیکورٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کی انتخابی سرگرمیاں حاجی ذوالقرنین کھچی گروپ کے 8 امیدوار نامزد

ہائیکورٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کی انتخابی سرگرمیاں حاجی ذوالقرنین کھچی گروپ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کی انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، انتخابات کے لئے ذوالقرنین کھچی گروپ نے امیدوار نامزد کر دیئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں حاجی ذوالقرنین کھچی گروپ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ذوالقرنین کھچی گروپ نے الیکشن کے لئے 8امیدواروں کی نامزدگی کا اعلان کا کیا جس کے مطابق کلرکس بار کے الیکشن کے لئے کاشف حسین صدارتی امیدوار، علی سجاد جنرل سیکرٹری، ملک عامر شہزاد نائب صدر کے لئے نامزد کئے گئے ہیں، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے خالد کھرل، گلبازغفور فنانس سیکرٹری کے لئے جبکہ ممبر انتظامیہ کے لئے شہزاد جوزف، خدا بخش اور راجہ اقبال کو نامزد کیا گیا ہے، حاجی ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ کلرکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ان کا گروپ کامیابی حاصل کرے گا۔

8 امیدوار نامزد

مزید : صفحہ آخر