ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈی ایچ اے لاہور کو گھر بدر کرنے سے روک دیا گیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو گھر بدر کرنے سے روک دیا اور برطرفی کے خلاف حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ہے، جسٹس جواد حسن نے ڈی ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اکرم کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ ڈی ایچ اے میں 7 برسوں سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بطور مستقل ملازم کام کر رہے ہیں اور اب ڈی ایچ اے انتظامیہ نے بلاجواز برطرفی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، نوٹس دینے سے قبل ڈی ایچ اے انتظامیہ شنوائی کا موقع بھی نہیں دیا۔