چیئرمین137شادی پورہ اور وائس چیئرمین کے خلاف انتخابی عذرداری پر حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

چیئرمین137شادی پورہ اور وائس چیئرمین کے خلاف انتخابی عذرداری پر حتمی فیصلہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو یونین کونسل 137شادی پورہ کے چیئرمین عرفان بھٹی اور وائس چیئرمین عابد سعید کے خلاف انتخابی عذرداری پر حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے چیئرمین عرفان بھٹی اور وائس چیئرمین عابد سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ناکام امیدواروں نے بے بنیاد انتخابی عذرداری دائر کی ہے اور اس پر ٹربیونل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے، ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ووٹوں کے واضح فرق سے کامیاب ہوئے تھے ،الیکشن ٹربیونل کو انتخابی عذرداری پر کارروائی سے روکا جائے۔

انتخابی عذرداری

مزید : صفحہ آخر