بوائز سکولوں میں خواتین ایجوکیٹرز کی بھرتی پالیسی قانون کی خلاف ورزی،درخواست

بوائز سکولوں میں خواتین ایجوکیٹرز کی بھرتی پالیسی قانون کی خلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )بوائز سکولوں کے لئے خواتین ایجوکیٹرز کی بھرتی پالیسی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے ۔جسٹس جواد حسن نے محمد یونس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے حافظ مبشر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بوائز سکولوں میں خواتین اساتذہ کی بھرتی کے لئے ایجوکیٹرز پالیسی جاری کی گئی ہے، حالانکہ بوائز سکولوں کے لئے خواتین ایجوکیٹرز کی بھرتی رولز کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : صفحہ آخر