یونانی، ہربل اور ہومیوپیتھک کمپنیوں پر ڈرگ انسپکٹروں کے چھاپوں کے خلاف حکم امتناعی جاری

یونانی، ہربل اور ہومیوپیتھک کمپنیوں پر ڈرگ انسپکٹروں کے چھاپوں کے خلاف حکم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے یونانی، ہربل اور ہومیوپیتھک کمپنیوں پر ڈرگ انسپکٹروں کے چھاپوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا، عدالت نے اس حوالے سے دائر تمام درخواستیں یکجا کر کے 27 فروری کو سماعت کے لئے پیش کرنے کابھی حکم دیا ہے ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے یونانی دواخانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کیا، درخواست گزار یونانی، ہربل اور دیگر کمپنیوں نے ڈرگ ایکٹ کے پنجاب میں نفاذ کو چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی کا اختیار وفاقی حکومت کو ہے لیکن پنجاب حکومت کے ڈرگ انسپکٹرز غیر قانونی طور پر انھیں چھاپے مار کر ہراساں کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -