صدیق الفاروق کیخلاف درخواست، حکومت کو فیصلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

صدیق الفاروق کیخلاف درخواست، حکومت کو فیصلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی نااہلی کی درخواست پر حکومت کو فیصلے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے روبینہ آصف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے حامد شبیر آذر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ صدیق الفاروق کو میرٹ سے ہٹ کر متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں صدیق الفاروق چیئرمین بورڈ کے لئے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتے، حکومت خود فیصلہ کر لے ورنہ عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی، عدالت نے مزید سماعت22 فروری کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر