سپیکروزیراعلی کی نا اہلی کاریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا ئیں،محمود الر شید
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عہدے پر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچا ، فوری مستعفی ہوں ورنہ پیچھا نہیں چھوڑیں گے، سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ کی نااہلی کے لئے ہمارے ریفرنس کو الیکشن کمیشن کے پاس بھجوائیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، رکن صوبائی اسمبلی احمد ،خان بچھڑ، وحید ڈوگر اور حافظ ذیشان رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ہمارے بھیجے ہوئے وزیر اعلیٰ نااہلی ریفرنس کو الیکشن کمیشن کے پاس بھجوا ئیں اور آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے ریفرنس کو تسلیم کرکے تاریخ میں امر ہو جائیں۔ جب تک وزیراعلیٰ مستعفی نہیں ہوں گئے تو تحریک انصاف سکون میں نہیں بیٹھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کو رٹ کی جانب سے شریف خاندان کی شوگر ملوں پر کام روکنے کے فیصلے کے بعد جمعہ کے روز اس موضوع پر اپوزیشن کی جانب سے گرما گرم بحث ہونا تھی جس کی وجہ سے انہوں نے پنجاب اسمبلی کا معمول کا جاری اجلاس اچانک ملتوی کر دیا ، جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسلام آباد سے ایک خصوصی ٹیلی فون کال پر اچانک اجلاس ملتوی کیا۔
محمود الر شید