ملک کے بیشتر علاقوں میں چند روز تک موسم خشک اور سرد رہیگا،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں چند روز تک موسم خشک اور سرد رہیگا،محکمہ موسمیات

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا اور میدانی علاقوں میں دھند کی شدت بڑھ جائے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں استور منفی12، کالام منفی10، گوپس، سکردو منفی05، دیر، چترال، بگروٹ، مالم جبہ منفی 04، راولاکوٹ، ہنزہ، دروش منفی03، کوئٹہ، ڑوب منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسلام آباد میں 4، لاہور میں8 ، کراچی میں13 ، پشاور میں 6، کوئٹہ میں منفی2 ، مری میں1 ، فیصل آباد میں6 ، ملتان میں8 اور حیدر اباد میں13 سنٹی گریڈ رہا۔

مزید : صفحہ آخر