منیٰ،عرفات میں سرکاری حاجیوں کو تین وقت کا کھانا دینے کا فیصلہ

منیٰ،عرفات میں سرکاری حاجیوں کو تین وقت کا کھانا دینے کا فیصلہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کے لیے عازمین حج2017ء میں منیٰ ،عرفات، مذدلفہ کے لیے مونو ٹرین استعمال کریں گے،پرائیویٹ سکیم کے عازمین مونو ٹرین مونو ٹرین استعمال نہیں کر سکیں گے،معلم کی فراہم کردہ بس یا پرائیویٹ بس میں مناسک حج مکمل کریں گے،وزارت مذہبی امور نے سرکاری حاجیوں کے لیے منیٰ،عرفات میں 3وقت کا کھانا دینے کا فیصلہ کر لیا ،اس کے لیے گزشتہ سال کے مکتب کے بجٹ کو 5سو سے بڑھا کر 900 ریال کرنے کی تجویز دے دی،اضافہ کی گئی رقم میں حاجیوں کو صبح کا ناشتہ دوپہر اور شام کا کھانا فراہم کیا جائے گا اور عرفات میں اے سی والے خیمے دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے ،حج2016ء میں صرف ایک وقت کا کھانا دیا گیا تھا جس سے حاجیوں کو دوپہر اور شام کے کھانے کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا،پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کے لیے معلم، مکتب،منیٰ ،عرفات کے انتظامات ٹورز اپریٹر کے ذمہ ہوں گے۔

کھانے کا فیصلہ

 

مزید : صفحہ آخر