سپریم کورٹ کے فیصلے تک اداروں کو بین الصوبائی درجہ دینے یا نہ دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ملتوی

سپریم کورٹ کے فیصلے تک اداروں کو بین الصوبائی درجہ دینے یا نہ دینے سے متعلق ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے اداروں کو بین الصوبائی درجہ دینے یا نہ دینے سے متعلق دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے تک درخواستوں پر سماعت 4اپریل تک ملتوی کردی۔ محکموں کی درخواستوں پر ان کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پی ٹی سی ایل،ایچ بی ایل،اے بی ایل، سوئی ناردن گیس پائپ لائن اور ایم سی بی کو بین الصوبائی درجہ دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے ۔درخواست گزار وکلاء نے عدالت کے روبرو اعتراض اٹھایا کہ ان تمام محکموں سے متعلق کیسز کی سماعت کے لئے ادارہ این آئی آر سی موجود ہے ،لیبر کورٹ کو ان ادراوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کا اختیار نہیں ۔

مزید : صفحہ آخر