شرجیل خان کے گھر کے باہر ان کے حق میں شائقین کرکٹ کا احتجاج

شرجیل خان کے گھر کے باہر ان کے حق میں شائقین کرکٹ کا احتجاج

حیدر آباد ( آن لائن)پی ایس ایل میچ میں کرکٹر شرجیل کو معطل کرنے پر اہل علاقہ نے ان کے حق میں شدید احتجاج کیاہے۔جیو نیوز کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے شرجیل خان کی معطلی کے بعد حیدرآباد میں ان گھر کے باہر اہل علاقہ نے ان کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر پر لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ہمارا پی سی بی سے مطالبہ ہے کہ ان کی معطلی کے احکامات واپس لئے جائیں۔واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف کو جواریوں سے ملنے کے الزام میں معطل کرنے کے بعد دبئی سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے

مزید : صفحہ اول