دفاع پاکستان کونسل کو بھارتی جارحیت اور حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف یوم احتجاج

دفاع پاکستان کونسل کو بھارتی جارحیت اور حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف یوم ...

اسلام آباد( آئی این پی )دفاع پاکستان کونسل اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی جارحیت اور حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ، وفاقی دارالحکومت میں بڑا مظاہرہ جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز کے باہر کیا گیا جس میں تحریک آزادی جموں کشمیر اسلام آباد کے رہنما شفیق الرحمن ، انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر رانا ارشد ، صدر بلیو ایریا ٹریڈرز ویلفئیر ایسوسی ایشن یوسف راجپوت، جی الیون تاجر نصاف گروپ کے رہنما چوہدری ندیم ، یاسر بٹ شعبہ تاجران دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر شرکاء4 کی جانب سے کشمیریوں سے وفا کرو، حافظ محمد سعید کو رہا کرو،کشمیریوں سے رشتہ کیا، لاالہ الااللہ، حافظ محمد سعید قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور بھارتی دبا? پر نظربندیاں نامنظور کے نعرے لگائے جاتے رہیجبکہ پروگرام کے اختتام پر امریکہ و بھارت کے جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر اسلام آباد کے صدر شفیق الرحمن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو نظر بند کر کے مودی سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے ، یوم یکجہتی کشمیر سے قبل حافظ محمد سعید کی گرفتاری بھارتی پلاننگ کا حصہ ہے۔اس موقع پر انہیں نظر بند کر کے حکومت نے کشمیریوں کو مایوس کیا ،حکمران حافظ سعید کے سروں کی قیمتیں لگاکر مفاد حاصل کرتے ہیں جبکہ انہیں نظر بند کرکے دنیا سے قرضوں کی بھیک مانگی جارہی ہے معاشی برکتیں قرضوں سے نہیں بلکہ آسمانوں سے آتی ہیں حکومت ہو ش کے ناخن لے۔کشمیر کی تحریک جوان ہو چکی ہے اسے ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں تحریک بڑھے گی اور کشمیر آزاد ہوگا۔ حافظ سعید کو نظر بند کرکے کشمیر کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتاآج ملک بھر میں ہر جوان ہر بچہ آگے بڑھ کر کہتا ہے کہ ہم حافظ سعید ہیں، ہمیں دنیا کے مفاد کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ کے دین کی سربلندی عزیز ہے۔

مزید : صفحہ آخر