معطل کھلاڑیوں کوصفائی کا موقع ملے گا،نجم سیٹھی

معطل کھلاڑیوں کوصفائی کا موقع ملے گا،نجم سیٹھی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ یہ معاملہ پاکستان کیعوام کا ہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ معاملے کو دیکھ رہا ہے اور ہم نے قوانین کے مطابق معطل کیا ہے دونوں کھلاڑیوں کو صفائی کا بھی موقع ملے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پی ایس ایل پاکستان کا اثاثہ ہے اس کو کرپشن کے ہاتھوں تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ پی ایس ایل کو ہر قیمت پر شفاف بنائیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا پہلے پی ایس ایل میں بکیز نے دلچسپی نہیں لی تھی اب پی ایس ایل ٹو کی مقبولیت نے بکیز کو متوجہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کا معاوضہ اچھا ہے لیکن لالچ پھنسواتا ہے امید ہے پاکستان کے عوام کارروائی پر ہمیں سپورٹ کریں گے۔دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد چیئرمین پی سی بی وطن واپس پہنچ گئے۔ شرجیل خان اور خالد لطیف بھی چیئرمین کی فلائٹ میں دبئی سے کراچی آئے۔

مزید : صفحہ اول