ملک کا نام بیچنے والوں کونشان عبرت بنا دیں گے، شہریار خان

ملک کا نام بیچنے والوں کونشان عبرت بنا دیں گے، شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ملک کا نام بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور انہیں نشان عبرت بنا دیں گے ، شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، دونوں میرے ساتھ ہی فلائٹ میں تھے لیکن غصے کی وجہ سے ان سے بات بھی نہیں کی۔پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر معطل ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی ان کے ساتھ ہی پاکستان آئے ہیں۔ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ ملک کا نام بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور انہیں نشان عبرت بنا دیں گے، فکسنگ سکینڈل پر بہت غصے میں ہوں، دونوں کھلاڑی فلائٹ میں میرے ساتھ تھے لیکن غصے کے باعث ان سے بات بھی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے ، شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جس پر ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

مزید :

صفحہ اول -