وزارت پانی وبجلی کا اجلاس، نیپرا ایکٹ میں ترامیم کرنے پر اتفاق

وزارت پانی وبجلی کا اجلاس، نیپرا ایکٹ میں ترامیم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر خواجہ آصف کی زیر صدارت نیپرا ایکٹ میں ترامیم پر اجلاس ہوا ہے اس اجلاس میں پاور سیکٹر میں بہتری کیلئے نیپرا قوانین میں ترامیم پر اتفاق کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی زیر صدارت نیپرا ایکٹ میں ترامیم پر اجلاس ہوا ہے اس اجلاس میں پاور سیکٹر میں بہتری کیلئے نیپرا قوانین میں ترامیم پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر صوبوں کے نما ئندے شریک ہوئے ،ترامیم کا مقصد نیپرا کو ریگولیٹری معاملات پر عالمی اداروں کے برابر لانا ہے، نیپرا قوانین میں مجوزہ ترامیم مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوائی جائیں گی، سول عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے ایپلٹ ٹریبونل کی تشکیل کی سفارش کی گئی ہے،نیپرا کو تحقیقات اور قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔نیپرا کو فیصلہ سازی میں غیر ارادی غلطی پر تحفظ کی تجویز ہے، ترامیم کے تحت نیپرا چیرمین اور ممبران کی تعیناتی کا معیار بہتر کیا جائے گا،ترامیم کا مقصد نیپرا کو ریگولیٹری معاملات پر عالمی اداروں کے برابر لانا ہے۔

مزید : صفحہ آخر