ٹرمپ کی تصویر والے پائدان کی رونمائی

ٹرمپ کی تصویر والے پائدان کی رونمائی
 ٹرمپ کی تصویر والے پائدان کی رونمائی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلوی سینیٹر نک زینو فون نے کہاہے آسٹریلیا امریکہ کا پائدان نہیں ہے جبکہ انہوں نے صدر ٹرمپ پر یہ پیغام واضح کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے قاعدہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر سے آویزاں پائدان کی رونمائی کر ڈالی۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصور سے آویزاں پائدان کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پائدان صدر ٹرمپ کو بتانے کے لیے ہے کہ اگرچہ آسٹریلیا، امریکا کا سب سے بڑا اتحادی اور دوست ہے لیکن خارجہ پالیسی معاملات میں آسٹریلیا، امریکا کا پائدان نہیں ہے یعنی امریکہ خطے میں اپنی خارجہ پالیسی آگے بڑھانے کے لیے آسٹریلیا کو پائدان کی طرح استعمال نہیں کر سکتا۔سینیٹر نک زینوفون کی جانب سے یہ ردعمل گزشتہ ماہ کی اْس فون کال کے نتیجے میں سامنے آیا جس میں صدر ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بْل کے ساتھ سختی اور کرختگی سے بات کی تھی اور ٹرمپ کے اْس غیر سفارتی طرز عمل پر آسٹریلیا میں خاصہ غصہ پایا جاتا ہے۔

Back to Con

مزید : صفحہ اول